ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں سے ناقدین کے منہ بند ہوگئے، جلد اہداف حاصل کرلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، آئیں ایک قوم بنیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی اور سول افسران ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مل کر کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، آرمی چیف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کیے جو کامیاب رہے، یو اے ای نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں اور اب ہم بہت جلد اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کرلیں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ چاروں وزرائے اعلیٰ ایس آئی ایف سی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، شروع میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے تمام خدشات غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے مل کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے، جو بھی ملک کے لیے کام کرے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ اگر ہم مشکلات کے باوجود ایٹمی ملک بن سکتے ہیں تو پھر زرعی پیداوار کو دُگنا کرنا، برآمدات کو بڑھانا اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے کر باعزت روزگار مہیا کرنا کون سا مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان کی زمین میں کھربوں روپے کے خزانے چھپے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے، ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب اور یو اے ای سے جو اعلانات ہوئے ہیں اس پر ہم سب یکسو ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے غیرملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں