عمران خان کے خلاف دو مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات خارج

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی وی اور پا رلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات خارج کر دی گئی ہیں اور مقدمات  سیشن کورٹ منتقل کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے عمران خان کیخلاف کیسز میں سے  دہشتگردی کی دفعات حذف کردیں ۔

فیصلہ انسداددہشتگردی عدالت کے جج جوادعباس حسن نے سنایا،اے ٹی سی نے دہشتگردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔

یاد رہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے تھے، جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp