بھارت کی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹرز میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متحد ہو کربھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام جائے کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اوربھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرجموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، نوجوانانِ حریت جموں و کشمیر اوردیگر حریت پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹرز میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں اور بھارتی حکومت کی ہندوتوا دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

پوسٹرز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اس کی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے دیگر ممالک میں سفارت کاروں کے بھیس میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔

پوسٹرز میں یہ بھی درج ہے کہ بھارت کے ہندوتوا حکمران اور ان کی فورسز کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے سیاسی حقوق سلب کرنے کے علاوہ ان کو قتل کر رہی ہیں۔ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے بعد اب ہندوتوا نظریے کی حامل اس کی خفیہ ایجنسی ’را‘ آزاد کشمیر، پاکستان اور کینیڈا میں سکھوں اور کشمیری مسلمانوں کو قتل کروارہی ہے۔

پوسٹرز میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری اور سکھ پُرامن طریقے سے اپنے سیاسی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں اوردنیا کوہندوتوا نظریے کی حامل مودی حکومت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ پوسٹرز کو فیس بک اور ’ایکس‘ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو