ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں پاکستان بھارت کو2- 1 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کا گروپ میچ میں آخری مقابلہ کویت سے جمعرات کو ہوگا۔
چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے مینز اسکواش مقابلے کے پول اے کے میچ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے میچز جیتے جبکہ عاصم خان کو ناکامی ہوئی۔
پاکستان کے نور زمان اور بھارت کے ابھے سنگھ کا معرکہ 51 منٹ تک جاری رہا جو نور زمان نے 3 ۔ 1 سے جیتا۔ ان کا اسکور 8-11، 12-10، 8-11 اور 8-11 رہا۔
دوسرے معرکے میں عاصم خان اور ساروو گھوشال آمنے سامنے تھے۔ اس میچ میں بھارتی کھلاڑی نے پاکستان کے عاصم کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کی۔
عاصم کے خلاف ساروو کی فتح کے ساتھ مقابلہ ایک ایک برابر ہوا جس کے بعد فیصلہ کن معرکے میں ناصر اقبال نے مہیش منگونکر کو شکست دی۔
ناصر اور مہیش کے درمیان میچ 58 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی پلیئر نے 1- 3 سے کامیابی حاصل کی. فیصلہ کن معرے میں ناصر نے 6-11، 11-13، 11-9 اور 8-11 رہا۔
قبل ازیں بدھ کو ہی پاکستان نے سنگاپور کو بھی 0- 3 سے شکست دی تھی جبکہ منگل کو پاکستان نے نیپال اور قطر کے خلاف مقابلے جیتے تھے۔
🥇🇵🇰 Team Pakistan shines on Day 2 at the Asian Games! 🇵🇰🥇
Men's Squash Team secures a 3-0 victory against Singapore. Noor Zaman, Asim Khan, and Nasir Iqbal deliver outstanding performances! 💪🇵🇰 pic.twitter.com/432TOTFaYt— Pakistan Squash Federation (@paksquash) September 27, 2023
دریں اثنا پاکستان کی خواتین اسکواش پلیئرز بھی اپنے مرد ہموطنوں سے کچھ پیچھے نہیں رہیں۔ نورالہدیٰ، نورالعین اور مہوش نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نیپال کو صفر 3 سے شکست دی۔
🏆 Women's Team makes a stunning comeback, defeating Nepal 3-0. Noor ul Ain, Nur ul Huda, and Mehwish Ali show their strength on the court! 🌟#AsianGames2023 #TeamPakistan #SquashChampions 🏆🎉🇵🇰 pic.twitter.com/5sMnP7BUTp
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) September 27, 2023
دریں اثنا ہندوستان نے شوٹنگ میں مزید کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشین گیمز کے چوتھے روز 2 طلائی تمغے جیتے، سیفٹ کور سمرا نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز میں عالمی ریکارڈ توڑا۔ نیپال نے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے دن ہی حیران کن طور پر منگولیا کو 273 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی میچوں کا نیا ریکارڈ بنایا۔ نیپال نے اپنے 20 اوورز میں 33 وکٹوں پر 314 رنز اسکور کیے۔ اس طرح اس نے سنہ 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کی طرف سے 3 وکٹوں پر 278 رنز کا مردوں کے ٹی ٹوئٹی ٹورنامنٹ کا اب تک کے سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔