پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن، سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اسپیکرز نے دائر کی ہے۔

درخواست میں سپریم کوورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کو 1 ماہ سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، گورنرز انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، عدالت دونوں صوبوں کے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

درخواست میں صوبائی گورنرز، الیکشن کمیشن، صدر مملکت عارف علوی، خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی تک صوبے میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیے : لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp