لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی دائر درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےالیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے دیا۔۔ فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اپنے 16 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر الیکشن کا اعلان کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں 90 دن کے آئینی مینڈیٹ  میں تاخیر نہ کی جائے کیونکہ الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کا پابند ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی تھی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تحریک انصاف نے 27 جنوری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہ کرنے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکریٹری فریق بنایا گیا تھا۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر کو بلاتاخیر الیکشن کا اعلان کرنا تھا لیکن انہوں نے 10 روز سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود صوبہ میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے انصاف کی امید تھی اورعدلیہ نے ائین کو سربلندی رکھا۔ اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلہ کی روشنی میں بلا تاخیر الیکشن شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !