فرخ حبیب کو گوادر سے حراست میں لیا گیا ہے، تحریک انصاف کا دعوٰی

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے دعوٰی کیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر فرخ حبیب کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص کے ہمراہ سادہ لباس میں 7 سے 8 افراد نے آدھی رات کے وقت فرخ حبیب کو ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

’گوادر بلوچستان کے علاقے سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو ۔۔۔نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا۔’

تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پیغام کے مطابق تحریک انصاف کے وکلا کو بھی اس ضمن میں قانونی کارروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے