اینڈرائیڈ فون پر زلزلے کے الرٹ سسٹم کو کیسے فعال کریں؟

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زلزلہ ایسی قدرتی آفت ہے جو کسی بھی وقت آ سکتی ہے، انسان روزانہ کے معمول میں مصروف ہوتا ہے کہ یہ آفت آن گھیرتی ہے اور اگر زلزلہ زیادہ شدت کا ہو تو انسان کو سنبھلنے یا محفوظ جگہ منتقل ہونے کا موقع بھی نہیں ملتا، یوں انسان کی جان چلی جاتی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ آپ کو کون بروقت بتائے کہ زلزلہ آنے والا ہے اور آپ محفوط جگہ منتقل ہو جائیں؟ پریشان نہ ہوں گوگل نے یہ سہولت اب ہر انسان تک پہنچا دی ہے، آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون سے بروقت اطلاع مل جائے گی کہ زلزلہ آنے والا ہے، بس آپ نے اپنے اینڈرائیڈ فون سے اس اہم فیچر کی سیٹنگ آن کرنی ہے، جب بھی زلزلہ آنے والا ہوا تو اینڈرائیڈ فون آپ کو بتا دے گا۔

گوگل کی یہ سہولت اینڈرائیڈ 5 یا اس سے اوپر کے ماڈل کے تمام اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہو گی۔

اینڈرائیڈ پر زلزلے کے الرٹ سسٹم کو کیسے فعال کریں؟

آپ یقینا یہ تحریر پڑھتے ہوئے یہ سیٹنگز آن کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے تو ایسے میں ہم بھی آپ کو یہاں سیٹنگز آن کرنے کا طریقہ کار بتا دیتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہے:

اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ 5 یا اس سے اوپر کے ماڈل کا اینڈرائیڈ فون ہے تو ان سیٹنگز کو اس طریقے سے آن کریں۔

پہلے اینڈرائیڈ فون کی سیٹنگز پر جائیں اور لوکیشن سروسز کو فعال کریں۔اس سے گوگل کو ڈیوائس کی لوکیشن کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی اور اس کی بنیاد پر یہ آپ کو خبردار کرے گا کہ ان کے علاقے میں زلزلے کا امکان ہے۔

آپ اینڈرائیڈ فون کی سیٹنگز میں لوکیشن کے بٹن پر کلک کریں گے تو سب سے پہلے جو آپشن آئے وہ زلزلے کے الرٹ کا ہے، آپ اس کو آن کر دیں، اب زلزلے سے متعلق الرٹ سسٹم  آپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر فعال ہے اور آپ کو ڈیوائس پر زلزلوں سے متعلق اپ ڈیٹس موصول ہونا شروع ہو جائیں گی۔

آپ کے موبائل پر 2قسم کے الرٹ آ سکتے ہیں۔ ایک خبردار رہیں الرٹ اور دوسرا ٹیک ایکشن الرٹ۔

آگاہ رہیں الرٹ

آگاہ رہیں الرٹ میں آپ کے موبائل کی اسکرین بلنک کرنے لگے گی اور اگر آپ اس دوران اپنے موبائل پر دیکھتے ہیں کہ یہ کیا تو آپ کو مزید ملیں گی۔ دراصل یہ الرٹ ان صارفین کے لیے ہے جن کے علاقوں میں 4.5 میگنیٹیوڈ کا زلزلہ آنے والا ہو گا، اگر آپ نے اپنے موبائل پر Do not disturb موڈ آن کیا ہوا تو زلزلے کے الرٹ کے طور پر آپ کے فون کی اسکرین صرف بلنک کرے گی۔

ٹیک ایکشن الرٹ

یہ الرٹ آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ آپ ہر صورت میں جان سکیں کہ آپ کے علاقے میں زلزلہ آنے والا ہے، یہ الرٹ صرف ان صارفین کو موصول ہو گا جن کے علاقے میں 4.5 میگنیٹیوڈ کا زلزلہ آنے والا ہو گا، آپ کے موبائل کا Do not disturb موڈ خودبخود ہٹ جائے گا اور فون پر اونچی آواز میں ایمرجنسی بل بجنا شروع ہو جائے گی۔

تو مختصر یہ کہ گوگل کی اس مفید سہولت سے فائدہ اٹھائیں، خود بھی زلزلے سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp