نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ کر ملکی مسائل کا حل بتائیں گے، رانا ثناء اللہ

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 30 اکتوبر کو نواز شریف واپس آ رہے ہیں، نواز شریف واپس آ کر ملک کو درپش مسائل کا حل بتائیں گے، نواز شریف کو سازش سے نکالا گیا تھا، اب ایک مرتبہ پھر قوم ان کو مینڈیٹ دے تو وہ ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں گے اور 28 جولائی 2017 سے ہی ترقی کا سفر شروع ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان قومی و دفاعی املاک پر حملہ آور ہوئے، اب کہا جا رہا ہے کہ الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا گیا تو زیادتی ہو گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک آدمی 9 مئی کو ملک کی املاک اور دفاعی تنصیابات پر حملہ آور ہوتا ہے اور شہداء کی یادگاروں کو جلایا،جناح ہاؤس کو جلایا گیا کیا اس کی تفتیش اللہ دتہ تھانیدار نے کرنی ہے۔ جن لوگوں نے جرم کیا ہے وہ حساب بھی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں سیکیورٹی اداروں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر میزائل حملہ کرنا چاہتا ہے، ہمارا وزیر اعظم عمران خان مودی کو فون کر رہا ہے مودی فون نہیں اٹھا رہا۔

رانا ثناء کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کہا کہ ہم بھارت کے گھناؤنے منصوبے سے پوری قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے کہا کہ تمام پارٹیز کے سینئر لوگ آئیں ہم ان کو بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کے مطابق اس کے بعد قومی اسمبلی کے ہال میں تمام جماعتوں کے سینئر رہنما جمع تھے، سامنے تین کرسیاں لگی ہوئی تھیں، ایک کے اوپر چیئرمین سینیٹ، ایک کے اوپر اسپیکر قومی اسمبلی اور درمیان والی خالی تھی، ڈیڑھ گھنٹہ انتظار ہوتا رہا، ساتھ والے کمرے میں وزیر اعظم عمران خان موجود تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور ان کو کہتے رہے کہ آپ چلیں اور اجلاس کی صدارت کریں۔

’عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور آرمی چیف کو کہا کہ میں اگر اجلاس میں گیا تو مجھے تو اپوزیشن والوں کے ساتھ ہاتھ ملایا پڑا تھا، میں ان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتا، یہ وہ تکبر تھا جس کا عمران خان شکار ہوا۔‘

انہوں نے نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی واپس آئیں گے اور ملکی مسائل کا حل بتائیں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘