عالمی اداروں کو سیلاب متاثرہ پاکستان سے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، اقوام متحدہ

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا، عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تھا۔ پاکستان موسمیاتی افراتفری کے اعتبار سے غیر منصفانہ عالمی سسٹم کا دوہرا شکار ہے، جو متوسط آمدنی والے افراد کومسائل کے حل کے لیے ضروری وسائل تک رسائی سے روکتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان اس کا مستحق ہے۔

’عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود، پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے 15 گنا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔‘

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث 1700 انسانی جانیں ضائع ہوئیں، 2  ملین کے قریب گھر تباہ ہوئے، انفراسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ 33 ملین افراد متاثر ہوئے جن میں نصف تعداد بچوں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری میں پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تقریباً 9 بلین ڈالرز کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ اب بھی پاکستان مون سون کی بارشوں کے اثرات سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آب و ہوا کے باعث جو اموات اور جو تباہی ہوئی میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

’زندگیاں، گھر، ذریعہ معاش، اسکول، اسپتال سب ختم ہو گئے۔‘

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی بھی زیادہ تر فنڈنگ کا انتظار کر رہا ہے اور تاخیر سے لوگوں کی زندگیوں کی تعمیر نو کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں، تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے 4 یورپی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی

سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید

ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی

ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے