برطانیہ میں نئے سال کی شام تیز ہواؤں کی نذر، سیلاب کے 200 سے زائد الرٹ جاری

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے سال کی آمد پر تقریبات کے دوران برطانیہ کے کچھ حصوں کے لیے تیز ہواؤں اور سیلاب کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں، برطانیہ کی انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر شدید آندھی اور تیز بارش کے لیے ییلو (yellow) الرٹ جاری کر دیا ہے جو نافذ العمل ہوگا۔

سکائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ میں شدید آندھی اور موسلا دھار بارش کے لیے زرد موسم کی وارننگ نافذ ہو گئی ہے۔ میٹ آفس کے مطابق ویلز کے جنوب اور جنوب مغرب، برطانیہ کے جنوب کا زیادہ تر حصہ بشمول آئل آف ویٹ، اور جنوب مغرب کی طرف تیز ہوائیں اور طوفان کا خطرہ ہے۔

’وارننگ صبح 10 بجے شروع ہوئی جو آج آدھی رات تک جاری رہے گی۔‘

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر میں خلل کا باعث بن سکتی ہیں، سڑک، ٹرین، یا ہوائی جہاز کے ذریعے کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ جبکہ بس اور ٹرین کی خدمات ممکنہ طور پر متاثر بھی ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں پہلے سے ہی سیلاب کے بعد ٹرین سروس معطل ہے، نیٹ ورک ٹرین اسکاٹ لینڈ کے مطابق مختلف مقامات پر ٹرین لائن پانی کی سطح بلند رہنے کی وجہ سے بند ہے، جبکہ متبادل بسیں صارفین کی نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے چل رہی ہیں۔

سکائی نیوز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق یارک سٹی میں ہر طرف سیلابی صورت حال ہے۔ اس کی بڑی وجہ  ہفتے کے روز دریائے اوس کا بہاؤ بڑح جانے کے بعد سیلابی پانی یارک کی سڑکوں پر امڈ آیا۔ ان تصاویر میں یارکشائر کے تاریخی شہر میں دکانوں اور پبوں کے باہر پانی جمع ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران ماحولیاتی ایجنسی نے دریائے اوس کے لیے سیلاب کی 6 وارننگز جاری کی ہیں، جبکہ ملک بھر میں 200 سے زائد سیلاب کی وارننگز اور الرٹ جاری کیے گئے۔ ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے کچھ حصے مزید بارشوں کی زد میں آنے کا امکان ہے۔

برطانیہ میں یہ صورت حال عین اس وقت نمودار ہوئی ہے جب ملک بھر میں لوگ نیا سال منانے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والے اداروں نے غیر متزلزل موسمی حالات کے بارے میں خبردار کرکے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ لوگ نئے سال کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ملک بھر میں آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے، لیکن موسم کے باعث کچھ بھی کرنے سے گریزاں ہیں۔

جنوبی انگلینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں کے بعد آج درجہ حرارت معمول کے قریب ہونے کی توقع ہے۔ لیکن محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا امکان ابھی بھی موجود ہے۔ لندن اور جنوب میں ساحلوں کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی چلنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں