ورلڈ کپ 2023: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج وارم اپ میچ کھیلیں گے

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسے میں وارم اپ میچز بھی شروع ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھی وارم اپ میچ آج حیدر آباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج سے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگا، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیمیں ٹریننگ کے بعد آج پہلا وارم اپ میچ کھیلیں گی۔

پاکستان کی جانب سے ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ، فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ آج نیوزی لینڈ کے ساتھ جبکہ دوسرا میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل 10 ٹیمیں 2، 50 اوورز کے میچ کھیلیں گی جو کہ بھارت کے 3 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp