ٹی ٹی پی خطے کے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے، امریکا

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ٹی پی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔

امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہاکہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کو استعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔

تھامس ویسٹ ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرز بھی ہیں، امن مشنز کے لیے عالمی سطح پر تھامس ویسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے سٹمسن سنٹر میں ہونے والے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کی کارروائیوں پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی اس خطے کو جانتا ہے وہ اس بات سے واقف ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان سے نکالے جانے پر افغان طالبان کی حامی بن کر جنگ لڑتی رہی، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی آپریشنل اور مالی معاونت میں ایک پیج پر ہیں۔

تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ہمیشہ مددگار رہا ہے، انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی اور افغان مہاجرین کے معاملے پر انتہائی مددگار رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے