3 خطرناک افغان ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، اسلام آباد پولیس

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام پولیس انویسٹیگیشن برانچ کے انسداد ڈکیتی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے افغان نژاد گروہ کے 3 خطرناک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث تھے۔ یہ گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق یہ گروہ سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران گروہ کا ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور انعامات کا اعلان کیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی افغان نژاد ڈکیت اور دہشتگردی میں ملوث ملزمان کو اسلام آباد پولیس گرفتار کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟