مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا، کیا ورلڈ کپ کے دوران ساتھ رہیں گے؟

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات ختم ہونے پر بھارت پہنچے ہیں اور ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

ورلڈ کپ وہ ٹیم جیتے گی جس کی باؤلنگ کا معیار بہت اچھا ہوگا، شاداب خان

ترجمان کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اب ورلڈ کپ کے دوران مکمل طور پر قومی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

اس سے قبل ایشیا کپ کے دوران مکی آرتھر چند میچوں کے دوران ہی قومی ٹیم کو دستیاب تھے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی ہے، اس کے بعد 3 اکتوبر کو وارم اپ میچ میں آسٹریلیا سے سامنا ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

طالبان سے وابستہ نام نہاد عالم کا پاکستان کے خلاف ’جہاد‘ کا فتویٰ، اشتعال انگیز بیان پر تشویش

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے یورپ پر بھاری اقتصادی بوجھ ڈال دیا، صدر یورپی یونین

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے