ملکی مسائل کا ذمہ دار عمران خان، دوبارہ اقتدار نصیب نہیں ہو گا، مولانا فضل الرحمان

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے، ہماری جماعت انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ساہیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ملک جن مسائل میں پھنسا ہوا ہے اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے جس نے اپنے اقدامات سے ملک کو مسائل کے گرداب میں دھکیلا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے 2018 کے انتخابات کو تسلیم ہی نہیں کیا تھا اور پھر ساڑھے 3 سال تک تحریک چلائی۔ ہم عمران خان کو تحریک کے ذریعے ہی گرانا چاہتے تھے مگر کچھ دوست تحریک عدم اعتماد کی طرف چلے گئے اور اس وقت ہم اتحاد نہیں توڑنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نااہل تھا اور ہے، اب جب عدالتیں بھی نااہل قرار دیں گی تو پکی مہر لگ جائے گی، اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ دھاندلی کی پیدوار یہ شخص واپس اقتدار میں آئے گا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم اپنے نظریاتی ہدف پر آج بھی قائم ہیں اور عمران خان کو نااہل سمجھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی وطن واپسی اچھی بات ہے، پوری قوم کو انہیں خوش آمدید کہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کو معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے کیوں کہ معیشت کی ترقی کے ساتھ ہی ملک کا وجود قائم ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نگراں حکومت کے فلسفے کو آج تک نہیں سمجھ سکا، ماضی میں ایوب خان اور ذوالفقار علی بھٹو کے اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی انتخابات ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت جب بنتی ہے تو پھر اس کے اوپر بھی کوئی اور نگراں حکومت کر رہا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان