پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے انسداد پولیو کی جنگ جیتیں گے، انوار الحق کاکڑ

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے، اس موذی مرض سے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بچانا ہے، ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے عزم کے ساتھ انسداد پولیو کی جنگ جیتیں گے، پولیو ورکرز ہمارےاصل ہیرو ہیں۔

اسلام آباد میں ملک گیر انسداد پولیو مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔ 5 سال تک کی عمر کے 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ قومی مہم میں ساڑھے 3 لاکھ پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں جو ہمارے اصل ہیرو ہیں اور فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں مل کر جنگ لڑ رہی ہے اور اس موذی مرض سے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بچانا ہے۔ یہ ہم سب کا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔

نگران وزیراعظم نے تمام مکاتب فکر کے علما سے اپیل کی کہ وہ آنے والی نسلوں کو اس مرض سے بچانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺکی خوشنودی اور اپنی آخرت سنوارنے کے لیے حکومت کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مہم کو مشن سمجھ کر مکمل کرنا ہے جس سے اقوام عالم میں ایسی تصویر پیش ہو کہ جس میں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے بھرپور عزم کا اظہار ہو۔ اسی عزم کے ساتھ انسداد پولیو کی جنگ ہم ضرور جیتیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی