کراچی اور ہنگو میں پولیو وائرس کی موجودگی، 2 اکتوبر سے ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز: وزارت صحت

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پولیو وائرس کے خطرات منڈلانے لگے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سندھ کے صدر مقام کراچی اور خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 2 اکتوبر سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔

مہم کے دوران 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں پاکستان میں پولیو کے صرف 2 کیس سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 2 بچوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

اس سے قبل 2022 میں پاکستان میں پولیو کے 20 کیسز تھے۔

شمالی وزیرستان میں پولیو کے 17 کیسز، جنوبی وزیرستان میں 1 اور لکی مروت میں پولیو کے 2 کیسز تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی