عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ؟ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیے جانے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی تھی، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملاوٹ شدہ خوراک شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

درخواست میں بشری بی بی نے موقف اپنایا ہے کہ ان کے گرفتار شوہر کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں، جس کے وہ حق دار ہیں۔ انہوں نے جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کی استدعا بھی کی ہے۔

درخواست کے مطابق بشری بی بی کا موقف ہے کہ ان کے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟