9 مئی واقعات : انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن کی ضمانت منظور کر لی

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پی ٹی آئی کے کارکن کی ضمانت ضمانتی مچلکوں کے عوض منطور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے شجاعت علی ایڈووکیٹ بطور وکیل پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں کے مقدمات میں سندھ ہائیکورٹ نے کارکنان کی ضمانت منظور کی ہے۔

شجاعت علی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی ضمانت منظور جبکہ خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

عدالت نے نامزد ملزمان کی ضمانت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

عدالت نے کارکن فیضان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp