پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر286 روپے 76 پیسے کا ہو گیاجبکہ جمعہ کے روز 287روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.45 روپے، اماراتی درہم 78.07 روپے، قطری ریال 78.66 روپے، کویتی دینار 927.69 روپے اور بحرینی دینار 761.44 روپے کا رہا۔
.انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 183 روپے84 پیسے، کینیڈین ڈالر 211 روپے 07 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 349روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔