الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس 11 اکتوبر تک ملتوی

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مشاورتی اجلاس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات پر مشاورت کے لیے بلایا گیا تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس 5 روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب اجلاس 11 اکتوبر کو ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے لیے دعوت دی گئی تھی تاہم چند ممبران کی غیر موجودگی کے باعث اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے۔

سیاسی جماعتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 4 اکتوبر کو ہونا تھا تاہم اب اس کی تاریخ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب یہ اجلاس 11 اکتوبر کو ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا