ورلڈ کپ کے بعد بڑے اور مشکل فیصلے، ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کو پیغام دے دیا

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر بڑے اور مشکل فیصلے کیے جائیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کے وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اب کھلاڑی اپنے کھیل پر مکمل توجہ دیں گے، لیگز کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہاکہ نسیم شاہ کے علاوہ ہماری وہی پرانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے گئی ہے، پوری قوم کی دعائیں شاہینوں کے ساتھ ہیں کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں۔

انہوں نے کہاکہ کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے لیے جانے کی خواہش رکھنے والے کرکٹ فینز اور صحافیوں کو ویزے ملنے چاہییں، اس حوالے سے ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے، اس کے علاوہ بی سی سی آئی سے بھی بات کر رہے ہیں۔

بھارت کو دشمن ملک کہنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ذکا اشرف نے کہاکہ میری زبان پھسل گئی تھی، میں ایسی بات بالکل بھی نہیں کہنا چاہتا تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کرکٹ تو ایک دوستی اور محبت کا پیغام ہے، میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس کو کلیئر کر لے کہ میں بالکل بھی ایسا نہیں کہنا چاہتا تھا، بس زبان پھسل گئی۔

اب کھلاڑیوں کو صرف 2 لیگز کھیلنے کی اجازت ہو گی

ذکا اشرف نے کہاکہ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد بلائی گئی میٹنگ میں بحث کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارے کھلاڑی لیگز کھیل کر تھک چکے تھے اور جب انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا وقت آیا تو انجرڈ ہو گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انضمام الحق کو چیف سلیکٹر اس لیے بنایا کہ ان کا ایک تجربہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو۔

ذکا اشرف نے کہاکہ میں جب بورڈ میں آیا تو موقف اختیار کیا کہ کھلاڑیوں کو اتنی زیادہ لیگز کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، مگر اس سے پہلے کھلاڑیوں کو این او سیز جاری ہو چکے تھے جس کے باعث ہمارے لیے روکنا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ اب کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے ساتھ صرف 2 لیگز کھیلنے کی اجازت ہو گی اور یہ چیز سینٹرل کنٹریکٹ میں طے ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے