کیا کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کی روایتی رنگینیوں سے محروم رہیں گے؟

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب کو اچانک منسوخ کیا گیا ہے، اب صرف ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتان فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے لیے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تمام تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو ہونا تھی جس میں شوبز ستارے اپنی آواز کا جادو جگاتے۔

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھارتی گلوکارہ آشابھوسلے، شریا گھوشال، ارجیت سنگھ نے اپنی آواز کا جاود جگانا تھا، اس کے علاوہ نویر سنگھ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔

ورلڈ کپ وہ ٹیم جیتے گی جس کی باؤلنگ کا معیار بہت اچھا ہوگا، شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کل اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

بابر الیون جہاں اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہے تو وہیں کچھ سابق کرکٹرز کی جانب سے انہیں مختلف مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ کے دوران کپتان کی باڈی لینگویج جارحانہ ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے پیشگوئی کی ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے 3 سے 4 سینچریاں ضرور بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟