عامر خان کی فلم ’لاہور 1947‘ میں مرکزی کردار سنی دیول کو مل گیا

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عامر خان پہلی بار سنی دیول کے ساتھ’لاہور 1947‘ میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن وہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گے بلکہ اسے پروڈیوس کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان پروڈکشن کی نئی فلم ’لاہور 1947‘ کو راج کمار سنتوشی ڈائریکٹ کریں گے جس میں سنی دیول مرکزی کردار ادا کریں گے۔ عامر نے یہ خبر شیئر کرنے کے لیے اپنی پروڈکشن کمپنی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا سہارا لیا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی باصلاحیت سنی دیول اور میرے پسندیدہ ہدایت کاروں میں سے ایک راج سنتوشی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم نے جس سفر کا آغاز کیا ہے اس کے لیے آپ کی دعائیں چاہتے ہیں۔

فلم شائقین نے قیاس کیا ہے کہ یہ فلم خوشونت سنگھ کے ناول ٹرین ٹو پاکستان پر مبنی ہوگی۔تاہم ابھی تک فلم کے پلاٹ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔

عامر خان کی آخری فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تھی جو باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔ تاہم جب یہ نیٹ فلکس پر آئی تو اسے سراہا گیا۔ اس فلم میں کرینہ کپور نے بھی اداکاری کی تھی اور یہ ٹام ہانکس کی ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا چربہ تھی۔

سنی دیول اپنی حالیہ ریلیز ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی سمیٹ رہے ہیں۔ فلم نے باکس آفس پر 525 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی اور صرف ایک دن میں شاہ رخ خان کی پٹھان کو پیچھے چھوڑنے کے بعد ہندوستان میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ تاہم شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ نے ایک دن بعد ہی اسے ٹاپ پوزیشن سے ہٹا دیا تھا۔

سنی دیول اور عامر خان نے اس سے پہلے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن ماضی میں دونوں کے درمیان باکس آفس پر حریف کے طور پر کچھ مقابلے ہوئے تھے۔ پہلا ٹکراؤ 1990 میں تھا جب عامر خان کی ’دل‘ اور سنی دیول کی ’گھائل‘ ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھیں۔ 1996 میں ’راجا ہندوستانی‘ بمقابلہ ’گھاتک‘ جبکہ 2001 میں ’لگان‘ اور ’غدر‘ ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟