پاکستان شاہینز نے ہانگ کانگ ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلے میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 68 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز 2023 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
خوشدل شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوورز میں 13 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔عرفات منہاس، سفیان مقیم اور کپتان قاسم اکرم نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
قبل ازیں پاکستان کے بلے بازوں نے 160 رنز بنائے۔ عامر جمال نے 16 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی دھماکہ خیز اننگز میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
عرفات منہاس نے 16 گیندوں پر 2 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان صرف 54 رنز پر اپنی آدھی ٹیم گنوا بیٹھا تھا لیکن نچلے مڈل آرڈر اور ٹیلنڈرز نے ٹیم کو قدرے مقابلے کے قابل اسکور بنالینے میں خاصی مدد کی۔
ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا نے 4 اوورز میں 4-49 کا اسکور حاصل کیا۔
شاہینز نے براعظم میں آئی سی سی کی درجہ بندی کی چوٹی کی چار ٹیموں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے ایشین گیمز کے کوارٹرز کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔
پاکستان شاہینز نے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 5 روزہ کیمپ لگایا جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی رہنمائی میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔
ااسکواڈ میں 15 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 7 پہلے ہی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان میں عامر جمال، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
قومی ٹیم قاسم اکرم (کپتان)، عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، مبصر خان، محمد اخلاق (وکٹ)، روحیل نذیر (وکٹ) )، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔
پاکستان کی روایتی حریف بھارتی کرکٹ ٹیم بھی سیمی فائنل میں
دریں اثنا پاکستان کا روایتی حریف بھارت بھی ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپیٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
بھارتی ٹیم نے فائنل میچ میں نیپال کی ٹیم کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لیے کوالیفائی کیا۔
نیپال کی ٹیم بھارت کی طرف سے ملنے والا 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔ منگل کو کھیلے گئے اس پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناکر نیپال کو میچ میں کامیابی کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کے یشسوی جیسوال نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے انفرادی 100 رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان رتوراج گائیکواڑ اور شیوم دوبے نے بالترتیب 25، 25 رنز اسکور کیے ۔ نیپالی ٹیم کے دیپندرا سنگھ نے 2 جبکہ سومپال کامی اور لامیچھانے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نیپال کی ٹیم بھارت کی طرف سے ملنے والا 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔ کوشال مالا اور سندیپ جورا بالترتیب 29، 29 رنز بناسکے۔
بھارتی ٹیم کی طرف سے اویش خان اور روی بشنوئی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین، تین جبکہ ارشدیب سنگھ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے اور یوں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نیپال کی ٹیم کو 23 رنز سے ہرا کر ایشین گیمز مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔