چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، فواد چودھری

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا خیر مقدم کیا ہے۔ مرکزی سینئر نائب صدر نے ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔ آفتاب سلطان نے اپنے کام میں“مداخلت”کے خلاف استعفیٰ دیا۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کے لیے چیئرمین نیب کے استعفیٰ میں بڑا پیغام ہے۔ میں ان 22 افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ کہتا ہوں وہ بھی خود کو اس نظام سے علیحدہ کریں۔

پاکستان تحریک انصاف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے کہا ہے یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے۔ چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے مؤقف کی واضح توثیق ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ روزِ اول سے کہہ رہے ہیں کہ نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے۔ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا۔ اپنے 11 سو ارب کی چوری بچانے کے لیے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں۔

ان کا کہنا تھا لازم ہے کہ ریاستی ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں۔کٹھ پتلی راج ان شاءاللہ جلد انجام کو پہنچے گا۔ ریاست اور عوام کو آگے بڑھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے