لاہور: ملزم عثمان بچوں کی لاشیں قبروں سے کیوں نکالتا تھا؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے ساندہ کے قبرستان سے بچوں کی لاشوں کو قبروں سے نکالنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کی تاہم جرم کی نوعیت اور ملزم کی ذہنی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن کی ہدایت پر ماہر نفسیات سے رجوع کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نفسیاتی بیماری کا شکار ہے، اس نے لاشیں نکالنے کا خیال دماغ میں بٹھا رکھا ہے اور وہ نفسیاتی بیماری کی وجہ سے ایسا کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عثمان عرف مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے، ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور ورثاء کو لاش نکالنے کی اطلاع بھی خود دیتا تھا۔ اپنے ابتدائی بیان میں اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔

واضح رہے پولیس نے ڈی 2 قبرستان، ساندہ کے گورکن ریاض کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پیر کی رات 8 بجے کے قریب گورکن ریاض نے ڈی 2 قبرستان میں 3 افراد کو ایک قبر سے لاش نکالتے ہوئے دیکھا۔

ریاض کے شور مچانے پر قبر کشائی کرنے والے بھاگنے لگے تو لوگوں نے ایک شخص کو پکڑ لیا جبکہ دیگر 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پکڑے جانے والے شخص کا نام عثمان عرف مانی ہے اور وہ ساندہ، لاہور کا رہائشی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ