ایک روزہ کرکٹ میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ میں پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق بیٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم 857 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی بیٹر شمبن گل موجود ہیں جن کے پوائنٹس 839 ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے لے لی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی پا کر 10ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں سے 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے آسٹیو اسمتھ نے 3 درجے ترقی پا کر 13ویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔

دوسری جانب بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے اسٹار بولر محمد سراج نے اپنی بادشاہت برقرار رکھی ہوئی ہے، اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 2 درجے ترقی پائی ہے اور چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلوی بولر میچل اسٹارک کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ ترقی پا کر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں حارث رؤف کا نمبر 21واں ہے، اس کے علاوہ آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف ہو گا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟