ورلڈ کپ کا کل سے آغاز، ذکا اشرف نے ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم جیت کے لیے پُرعزم ہے، عالمی مقابلے سے قبل وارم اپ میچوں میں جہاں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہیں بھارتی کنڈیشنز کو جانچنے میں بھی مدد ملی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے آج راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر واپس آئے گی، ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اس وقت پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ورلڈ کپ جیت کر واپس آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp