2030 کا فیفا ورلڈ کپ 3 براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائے گا

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کی 2030ء میں 100ویں سالگرہ منائی جائے گی، اس حوالے سے فیفا نے فیصلہ کیا ہے کہ 2030ء کا فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 3 براعظموں کے 6 ممالک میں کھیلا جائے گا۔

فیفا نے بدھ کو فٹ بال کے براعظمی رہنماؤں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے مطابق اس ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق اسپین، پرتگال اور مراکش کو دیے جائیں گے جبکہ ارجنٹائن، پیراگوئے اور یوراگوئے ایک ایک میچ کی میزبانی کریں گے۔

ورلڈ کپ 2030 کا افتتاحی میچ یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو میں کھیلا جائے گا، یہ وہی اسٹیڈئیم ہے جہاں 100 سال قبل 1930ء میں سینٹینیریو اسٹیڈیم نے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کی تھی۔

2030 کے فیفا ورلڈ کپ میں دنیا کی بہترین48  ٹیمیں شریک ہوں گی اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ یہ میگا ایونٹ ایک سے زائد براعظموں میں کھیلا جائے گا۔

2030 کے ورلڈ کپ پر پارٹنرز کے ساتھ اتفاق رائے قائم ہونے کے ساتھ ہی فیفا نے 2034 کے ورلڈ کپ کے لیے بولی کی اجازت بھی حاصل کر لی ہے جس کے لیے بر اعظم ایشیاء اور اوشیانا ہی میزبانی کے حقوق رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp