10 سالہ حسنین، جس نے انگلش لیکچرار بن کر سب کو حیران کر دیا

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمر کم لیکن حوصلہ بلند، اگر حوصلے بلند ہوں تو عمر کبھی آڑے نہیں آ سکتی۔ چہرہ معصوم، لیکن کمال کی ذہانت رکھنے والا یہ ہے چھٹی کلاس کا طالبعلم محمد حسنین، جس نے 10 سال کی عمر ہی میں انگریِزی زبان میں پڑھانے کا اعزاز حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کمپیوٹر آئی ٹی ہو، شعبہ صحافت، محمد حسنین ان شعبہ جات میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ محمد حسنین نے اپنے ٹیچنگ کیرئیر کا آغاز بھی کر دیا ہے۔وہ اس وقت متعدد طلباء کو انگریزی زبان میں لیکچر دے رہے ہیں۔ محمد حسنین لوگوں کی محرومیوں کو ختم کرنے اور اپنے وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

محمد حسنین کا کہنا ہے کہ مجھے اس مقام تک پہنچانے میں میرے والدین کا اہم کردار رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کچھ بننا ہے تو آپ کو اس کے لیے پہلے خود کچھ کر کے دکھانا ہوگا، تب آپ کو اپنی فیملی کے لوگ بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

محمد حسنین ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔ اگر حسنین جیسے ہونہار طالب علم کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس کم سن انگریزی زبان کے لیکچرار سے ہمیں ملوا رہے ہی محمد گلفراز۔۔۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp