جنوری 2023 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں دگنا اضافہ

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوری میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) دگنا اضافے کے بعد 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئی جو گزشتہ برس اسی مہینے میں 11 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایف ڈی آئی میں بہتری چین اور جاپان کی جانب سے ڈالر کی آمد کی وجہ سے ہوئی۔

معاشی غیر یقینی کے سبب رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے میں ایف ڈی آئی کی آمد 44.2 فیصد کمی کے بعد 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنوری میں ایف ڈی آئی کی آمد حوصلہ افزا ہے کیونکہ دسمبر 2022 میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا خالص انخلا ایک کروڑ 70 لاکھ روپے رہا تھا۔

ایف ڈی آئی کی مد میں چین کی جانب سے 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور جاپان سے 5 کروڑ 97 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے جو جنوری کی کل ایف ڈی آئی کا 57 فیصد بنتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ڈان نیوز

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے کے دوران چین سے 20 کروڑ 2 لاکھ اور جاپان سے 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسی عرصے کے دوران دیگر نمایاں ممالک میں سوئٹزرلینڈ (10 کروڑ 60 لاکھ)، متحدہ عرب امارات (8 کروڑ 30 لاکھ) شامل ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے لیے 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کو ملک میں زیادہ ایف ڈی آئی کی امید نظر نہیں آرہی کیونکہ ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سربراہی میں حکمراں اتحاد کے ایک نمایاں وزیر نے حال ہی میں کہا تھا پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے جس کی وجہ سے نقصان دہ اشارہ دنیا کو گیا۔
پاکستان نے ڈیفالٹ کا اعلان نہیں کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کسی غیر ملکی بینک یا ملک کو ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ