شریف برادران پر کرپشن کے غلط الزامات لگائے، راجا ریاض کا وی نیوز سے انٹرویو میں اعتراف

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے راجا ریاض نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے شریف برادران پر کرپشن کے غلط الزامات عائد کیے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید پر تنقید کی تو وہ اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف  واپس آرہے ہیں اور وہ جو بھی بیانیہ دیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

’مینار پاکستان ایک ہزار افراد سمیت آؤں گا‘

انہوں نے کہا کہ گو 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لیے پارٹی کی جانب سے انہیں فیصل آباد سے 500 افراد لے کر آنے کے لیے کہا گیا ہے لیکن وہ پورے ایک ہزار افراد سمیت مینار پاکستان پہنچیں گے۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہبازشریف نے ن لیگ میں شامل ہونے پر میرا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

’میں نے شریف برادران پر غلط الزامات عائد کیے تھے‘

انہوں نے اعتراف کیا کہ شریف برادران پر انہوں نے کرپشن کے جو بھی الزامات لگائے وہ غلط تھے۔

ایک سوال کے جواب میں راجا ریاض نے بتایا کہ جب وہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر تھے تو انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف پر کرپشن کے الزمات لگائے تھے جو غلط تھے کیوں کہ اگر ان کے عائد کردہ الزمات سچ ہوتے تو دونوں بھائیوں کو سزا ہو گئی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے جو کہا وہ غلط تھا اور اب میں ن لیگ میں شامل ہو گیا ہوں‘۔

’ اپوزیشن لیڈر کا کردار پوری ایمانداری سے ادا کیا‘

راجا ریاض نے کہا کہ انہوں نے بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے ایمانداری کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا ہے اب لوگ جو چاہیں وہ کہیں میں نے اپنا کام اچھے طریقے سے کیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں پر مناسب لگا انہوں نے حکومت پر تنقید کی اور جو کام حکومت نے اچھے کیے اس میں ان کا ساتھ دیا۔

’پوری قوم کو شہباز شریف کا شکرگزار ہونا چاہیے‘

راجا ریاض نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑی محنت کر کے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اگر ملک ڈیفالٹ کرجاتا تو بڑی خانہ جنگی والا ماحول بن جاتا، مہنگائی بہت زیادہ ہوجاتی اور کارخانے بند ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ بطور وزیر اعظم انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

’ٹکٹ نہیں ملا تو الیکشن نہیں لڑوں گا‘

راجا ریاض نے کہا کہ وہ ٹکٹ کے لیے اپلائی کریں گے اگر مل گیا تو الیکشن لڑیں گے ورنہ الگ سے کھڑے نہیں ہوں گے اور ن لیگ کا جو بھی امیدوار ہوگا اسے سپورٹ کریں گے۔

’فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں رہا‘

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہیں ہے سب اسے چھوڑ گئے ہیں اور وہاں ن لیگ کلین سوئپ کرے گی۔

پیپلز پارٹی چھوڑنے کی وجہ

پیپلزپارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ ان کے ایک پارٹی لیڈر کے ساتھ اختلافات ہوگئے تھے  جس کی وجہ سے انہیں پیپلزپارٹی چھوڑنی پڑی لیکن آصف زداری سے ان کا کوئی اختلاف نہیں تھا۔

راجا ریاض نے کہا کہ ’جب رانا ثناء اللہ پر منشیات کا الزام لگا تھا تو سب سے پہلے میں نے آواز بلند کی تھی کہ وہ منشیات والا کام نہیں کر سکتے، اب میری رانا ثناء اللہ کے ساتھ دوستی ہے‘۔

’عمران خان کی حکومت گرانے میں میرا اہم کردار تھا‘

ایک سوال کے جواب میں راجا ریاض نے بتایا کہ ان کا عمران خان کی حکومت گرانے میں ان کا بڑا اہم کردار تھا۔ ’انہوں نے کہا کہ ’میری عمران خان سے پہلے ہی سال لڑائی ہوگئی تھی اور جب جہانگیر ترین اور عمران خان کا مسئلہ ہوا تو میں جہا نگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہو گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا