جہانگیرترین کی پارٹی میں شرکت کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد کروں گا، راجا ریاض

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ’ریٹائرمنٹ‘ کے بعد کریں گے۔

وی نیوز سے گفتگو کے دوران جہانگیرترین سے رابطوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ جہانگیرترین بڑے بھائی ہیں، ان کی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ عہدے سے ’ریٹائرمنٹ‘ لینے کے بعد کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ کی مدت میں 6 ماہ تک توسیع کی آئین میں گنجائش موجود ہے جس کی وہ حمایت کریں گے۔ ’پارلیمنٹ کو توسیع دینے کے حوالے سے ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی یہ میری ذاتی رائے ہے۔‘

’معاشی سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔ اس وقت پاکستان اور ریاست سب سے زیادہ ضروری ہے اور پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے جو بھی گنجائش نکلے گی ہم اس کی حمایت کریں گے۔‘

بجٹ کے حوالے سے پوچھ گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ انہوں نے بجٹ پر ایوان میں اپنی رائے کا دوٹوک اظہار کردیا تھا۔ ’آپ وہاں سے میری رائے دیکھ لیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا پہنے بغیر شادی، دلہن نے نئی روایت قائم کردی

جنرل فیض حمید کیس: سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کیخلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟

بونڈائی ساحل فائرنگ: حملہ آور افغان باپ بیٹے کی شناخت ہوگئی، 1998 سے آسٹریلیا میں مقیم تھے

فٹبالر لیونل میسی کو بھارت میں رسوائی کا سامنا، بھارتی سیاستدان نے تمام حدیں پار کردیں

ڈھاکہ میں صحافی اور اداکارہ پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت شکایت، تفتیش جاری

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

پاؤں سے پینٹنگز بنانے والی گلگت بلتستان کی باہمت فنکارہ زہرا عباس کی بے مثال کہانی

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی