کسی کو مساجد میں رہائش کی اجازت نہیں، اسلام آباد پولیس

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی مساجد میں کسی کو بھی رہائش کی اجازت نہیں ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے اس ضمن میں تمام مدارس سے رابطے مکمل کر لیے ہیں۔

ترجمان کیپیٹل پولیس نے مزید کہا کہ اجنبی افراد کو مساجد اور مدارس میں رہائش یا رات گزارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس اس حوالے سے پہلے بھی ہدایات جاری کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارہ یا مدرسہ کھولنے کےلیے مجاز اداروں کی اجازت ضروری ہے، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ قانون پر عمل کرنے والے علماء اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp