شام: ملٹری اکیڈمی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک؛ امریکا نے ترکیہ کا ڈرون مار گرایا

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حمص میں شامی حکومت کی ملٹری اکیڈمی کو ڈرون کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں کیڈٹس کی گریجویشن تقریب چل رہی تھی جس میں کیڈٹس کے والدین اورعام شہری بھی موجود تھے۔

شام میں انسانی حقوق کے ایک برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی آدھی تعداد کیڈٹس کی ہے جبکہ اس حملے میں 14 عام شہری ہلاک اور 125 افراد زخمی ہوئے۔

شامی فوج نے دہشت گرد گروپوں کو ڈرون حملےکا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ شام کے وزیر دفاع نے گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی لیکن حملے سے چند منٹ پہلے ہی روانہ ہو گئے.

جمعرات کو ایک اور واقعے میں شام میں کردوں کے زیر قبضہ علاقے میں ترکی کے ڈرون حملے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ انقرہ بم حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ایف 16 طیاروں نے الہسکہ میں ترکیہ کے مسلح ڈرون کو مار گرایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ ترکیہ کا ڈرون امریکی فوج کے زیادہ قریب آ گیا تھا، متعدد بار وارننگ دینے کے باوجود ڈرون مسلسل اس علاقے میں پرواز کرتا رہا جسے بعد میں امریکی طیاروں نے مار گرایا۔

واضح رہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا نے ترکیہ کے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اس واقعے پر ترکیہ نے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ