ترکیہ: وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر خودکش دھماکا، 2 دہشتگرد ہلاک

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی عمارت کے سامنے خود کش دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہیں۔

وزیر داخلہ علی پرلیلکایا کے مطابق کار سوار 2 دہشتگردوں نے وزارت داخلہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں آگ لگی اور ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دوسرے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے دہشتگرد کے پاس موجود دھماکہ خیز مواد قابو کرکے غیر مؤثر بنا دیا۔

علی یرلیکایا نے کہا کہ اس حملے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں، یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے پیش آیا، اس کے علاوہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قلب میں ترک وزارت داخلہ کے سامنے بھی زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ترکیہ کے نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق دارالحکومت کے کنکایا ضلع کے بڑے شہر کے مرکز کزیلے میں وزارت کی عمارت کے قریب دھماکے اور گولیوں کی آوازیں سننے کے بعد پولیس فورسز نے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی۔

رپورٹ کے مطابق گرینڈ نیشنل اسمبلی کے ایک گیٹ کے قریب دھماکے کی وجہ سے مرکزی اتاترک بلیوارڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ اسپیشل آپریشنز پولیس بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔ فائر بریگیڈ اور میڈیکل ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دہشت گردانہ حملے کے بعد ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرطلمس نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ دہشت گردوں اور ان کے پیچھے موجود قوتوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اپنے پولیس افسروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، ملک میں جاری دہشتگردوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار