ادب کا نوبل انعام 2023 ناروے کے یون فوسے کے نام

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے کے معروف ڈرامہ نگار یون فوسے کو ادب کے نوبل انعام 2023 سے نواز دیا گیا ہے۔ یون فوسے ان ڈراما نگاروں میں شامل ہیں جن کے ڈرامے دنیا میں سب سے زیادہ پیش کیے گئے ہیں۔ سویڈش اکیڈمی کے مطابق 64 سالہ ڈرامہ نگار کو ناقابلِ بیان موضوعات کو اپنے اختراعی ڈراموں اور نثر کے ذریعے فروغ دینے پر انعام سے نوازا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق یون فوسے کا موازنہ ایک اور نوبل انعام یافتہ ڈراما نگار سیموئیل بیکٹ سے کیا جاتا ہے کیونکہ ان کا کام مختصر اور سلیس زبان پر مبنی ہے جو منفرد انداز میں خاموشی سے اپنا پیغام پہنچاتا ہے۔ سویڈش اکیڈمی نے کہا ہے کہ ’64 سالہ یون فوسے کو ان کے منفرد ڈراموں اور نثر کے لیے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے جن کے ڈرامے اور نثر سے بے آوازوں کو آواز ملتی ہے۔‘

یون فوسے نے کہا کہ ’میں پرجوش اور مشکور ہوں، میں اس کو ادب کے لیے انعام سمجھتا ہوں جس کا اولین اور بنیادی مقصد بھی ادب ہے، وہ حیران بھی ہیں اور نہیں بھی، کیونکہ گزشتہ کئی برس سے ان کا نام نوبل انعام کی فہرست میں شامل کیا جاتا رہا تھا۔

یون فوسے کے سب سے زیادہ مشہور ڈراموں میں 1989 میں لکھا گیا ’باتھ ہاؤس‘ اور 1995 میں لکھا گیا ڈراما ’میلان چولی‘ (ون اینڈ ٹو) شامل ہیں۔ یون فوسے کے ایک ڈرامے ’اینڈ وی ول نیور بی پارٹڈ‘ کو 1994 میں عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ان کا ایک ڈرامہ ’سملاگیٹ‘ دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے اور ان کے ادبی کام کو 50 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

نوبل کمیٹی کے مطابق یون فاسے دنیا میں سب سے زیادہ پرفارم کرنے والے ڈرامہ نگاروں میں شامل ہیں وہیں وہ اپنے نثر کے لیے بھی مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں

یون فاسے نے ادب کا مطالعہ کرنے کے بعد 1983 میں پہلا ناول ’ریڈ، بلیک‘ لکھ کر ادبی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ ان کی حالیہ کتاب ’سیپٹالوجی‘ بغیر کسی فل اسٹاپ کے ایک ہزار 250 صفحات پر مشتمل ہے، ان کی اس کتاب کی تیسری جلد 2022 میں ہونے والے انٹرنیشنل بکر پرائز کے لیے بھی شارٹ لسٹ ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 کے لیے ادب کا نوبل انعام فرنچ خاتون رائٹر اینی ارنو کو دیا گیا تھا۔ وہ فرانسیسی رائٹر اور ادب کی پروفیسر ہیں۔ ان کے ادبی کام بیشتر سوانح عمری، سماجیات پر مبنی ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل