نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسکولز بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا، غیر ملکی خود چلیں جائیں، نہیں تو سخت کریک ڈاؤن ہو گا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے، پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ کسی سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن غیر قانونی طورپر مقیم کسی غیر ملکی کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا، پنجاب میں غیر ملکیوں کو خود واپس چلے جانا چاہیے ورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
پنجاب میں آشوب چشم کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکولز بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں کمی آئی ہے۔
نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے،پل مکمل ہوچکا دیگر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں،بند روڈ کے بڑے پراجیکٹ کو دو تعمیراتی کمپنیاں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی،دن رات کام کر کے بند روڈ پراجیکٹ کو 120دن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
حسن نقوی کے مطابق بند روڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیج بیک وقت شروع ہوچکے ہیں، راولپنڈی میں رنگ روڈ، سیف سٹی اتھارٹی سمیت د رجنوں زیر التوا منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے پراجیکٹ90سے 180دن میں مکمل کروائیں گے، رنگ روڈ کا ایک پورشن جلد مکمل کرلیا جائے گا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ150دن میں بیک وقت مکمل کروائیں گے۔