پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز: اسکور بورڈ گرافک غائب، یہ پاکستانی ٹاپ آرڈر کی طرح ٹیکنیکل مسئلہ ہے

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز عالمی کپ 2023 کا دوسرا میچ اس وقت پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین جاری ہے۔ نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان کی پوری ٹیم 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا شمار دنیا کے امیر ترین بورڈز میں ہوتا ہے لیکن جب سے ورلڈ کپ شروع ہوا ہے آئے روز بی سی سی آئی کو بدانتظامی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آج پاکستان اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے دوران اسکرین سے اسکور بورڈ گرافک غائب ہو گیا تو صارفین نے ایک بار پھر اپنی تنقید کا رخ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف موڑ لیا۔ جہاں ایک طرف میچ کے دوران اسکور بورڈ گرافک غائب ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے وہاں ہی راجیو گاندھی انٹرنیشل اسٹیدیم میں ہاتھ سے اسکور بورڈ تبدیل کرنے کی ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

اس صورتحال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے صحافی فہیم پٹیل نے لکھا کہ گزشتہ 5 اوورز سے اسکرین سے اسکور بورڈ غائب ہے مگر مکمل خاموشی ہے، ایسا تو کلب کرکٹ میں بھی نہیں ہوتا۔ بھارت نے یہ کیسی تیاری کی ورلڈ کپ کی؟ کم از کم مجھے تو ایسی توقعات نہیں تھیں۔

کمنٹری باکس میں بیٹھے رمیز راجہ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی طرح ایک ٹیکنیکل مسئلہ ہے‘۔

نعمان اشرف نے ایکس پر بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نااہلی، حیدرآباد اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل اسکوربورڈ 10اوورز تک بند رہا۔ 14 ویں اوورمیں چھٹی گیند ہی نہ ہوئی،بولر 05 گیندیں کراکر چلا گیا، کسی کو پتہ بھی نہ چلا۔

بی سی سی آئی کو سب سے پہلے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب سیکورٹی خدشات کے باعث عالمی کپ کی افتتاحی تقریب کو منسوخ کیا گیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھارت کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہونا تھی، جس میں بالی ووڈ کے نامور گلوکار و اداکاروں کو شرکت طے تھی۔

اس کے بعد جب عالمی کپ 2023 کا پہلا میچ شروع ہوا تو دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم ’نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم‘ مین تماشائیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔

 

نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم کی کرسیوں کی گندی حالت کو دیکھ کر بھی شائقین کرکٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر