لیبیا میں سیلاب نے 429 تارکین وطن کی جان لی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا سے ٹکرانے والا طوفان ’ڈینیئل‘ جو وسطی بحیرہ روم میں موثر تھا بن غازی، بیدا، مرک، سوس اور درنا کے شہروں میں سیلاب کا باعث بنا جس کے نتیجے میں 429 تارکین وطن محنت کش ہلاک اور 500 لاپتا ہو گئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 ستمبر کو لیبیا کے شمال مشرق میں آنے والے سمندری طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایک اندازے کے مطابق 42,045 افراد بے گھر ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 24 ستمبر کے درمیان سمندری طوفان کی وجہ سے 429 مزدوروں کی موت ہوئی اور 500 تارکین وطن مزدوروں کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی۔

قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ  نے سیلاب کی وجہ سے 11 ستمبر کو ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور لیبیا کی صدارتی کونسل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے بہن ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مدد کی اپیل کی  تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو کیا اعتراضات ہیں؟

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا