ایلون مسک نے خلائی مخلوق کے وجود کے حوالے سے اپنی رائے بتادی

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برقی گاڑیوں اور خلائی نقل و حمل کی کمپنی اسپیس ایکس کے منتظم اعلیٰ ایلون مسک نے خلائی مخلوق کے وجود کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ 74 ویں  بین الاقوامی خلائی کانگریس میں بذریعہ ویڈیو شرکت کے دوران عالم میں انسان کے علاوہ کسی اور مخلوق کی موجودگی کے بارے میں سوال کے جواب میں ایلون مسک نے کہا خلائی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کوئی ثبوت ان کی نگاہ سے نہیں گزار۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں خلائی مخلوق انسان خود ہے اور اگر اس بے حدوحساب تاریکی میں جلتا ہو ایک چھوٹا سا چراغ  خود انسان ہے تو ہمیں  اس چراغ کو روشن رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

’3 سے 4 سال بعد ہر سالانہ ایک ہزار خلائی پروازیں چلایا کریں گے’

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے انسان کے ساتھ یا پھر بغیر انسان کے خلائی گاڑی مریخ پر بھیجنے کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس سفر کو یقینی بنانے کے لیے 3 سے 4 سالہ تیاری مرحلے سے گزرنے کی ضرورت ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ ’4 سے 5 سال بعد ہم اسپیس ایکس سے یومیہ ایک سے زائد اور سالانہ کم از کم 1000 خلائی پروازیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کا ڈیزائن کردہ نیا خلائی لباس مریخ پر اور چاند پر استعمال کیا جا سکے گا اور یہ لباس اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ٹیسلا کے پاس مریخ یا چاند پر جانے کی اہل کسی گاڑی کا ڈیزائن موجود ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو دیگر موٹرگاڑیوں کی طرح آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوتی اس لیے چاند یا مریخ  کے لیے گاڑی بنانا ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp