نیدر لینڈز سے جیت کے بعد مکی آرتھر نے کون سے کھلاڑیوں کو ایوارڈ دیے؟

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی نیدر لینڈز کے خلاف جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کے لیے ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

مکی آرتھر کی جانب سے بابراعظم کو ’پلیئر آف دا ویک‘ جبکہ سعود شکیل کو میچ کے ’امپیکٹ پلیئر‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حارث رؤف کے اوور، رضوان کی بیٹنگ اور شاداب و نواز کی شراکت داری کی تعریف کی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سعود شکیل نے دباؤ کے باوجود آتے ہی اچھی اننگز کھیلی، اچھے شاٹس کھیلے اور مثبت کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایک ایسی شراکت بنائی جس کا جیت میں کافی اہم کردار رہا، ہمیں ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہے، یہی ہمارا ’دی پاکستان وے‘ ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے با آسانی شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

پاکستان کے 287 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث رؤف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp