آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کے لیے ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
ایوارڈ کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دورانِ تقریب کھانے سے لطف اندوز ہوتے اور ایوراڈ کے اعلان ہوتے ہی تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی شائقین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بنگلہ دیشی صارف نے بابر اعظم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میں ہوں جو رات کو 3 بجے سب سو رہے ہوں اور میں کھانا کھانے لگ جاؤں جبکہ مجھے ڈائیٹنگ پر ہونا چاہیے۔
Me at 3am when everyone else is asleep and im supposed to be on a diet https://t.co/fb4kcXpYHQ
— adi ✨ DR3 stan account (@notanotheradi) October 6, 2023
ایک صارف نے کہا کہ بابر اعظم کو نوڈلز کھاتے دیکھ کر مجھے بھی کھانے کی خواہش ہو رہی ہے۔
https://Twitter.com/aymx_infinity/status/1710391101939490904?s=20
مائشا نامی صارف نے بابر اعظم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح بیدار ہوئی، یہ ویڈیو دیکھی اور پھر میں نے ناشتے میں نوڈلز ہی کھائے۔
woke up, saw this, and had noodles for breakfast 🥹😭 https://t.co/aYY4go5W4I
— maisha (@mycricketera) October 7, 2023
آیان لکھتے ہیں کہ بابر اعظم کی نوڈلز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میگی کی فروخت میں اضافہ ہو جائے گا۔
Maggi sales after this📈 https://t.co/v7hc8iHXrD
— 🇵🇸آیان 🇵🇰 (@itsAyan_56) October 6, 2023
کرکٹ کے ایک دیوانے نے کہا کہ ہمارا دن برباد کرنے کے بعد بابر اعظم مزے سے نوڈلز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
https://Twitter.com/TahreemZero/status/1710420285663453667?s=20
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ولڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈر کو 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔












