اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اطالوی فیشن برانڈ ’پراڈا‘ اب خلابازوں کے لیے اسٹائلش اسپیس سوٹ بھی تیار کرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پراڈا ایک اور نجی کمپنی ایگژیوم اسپیس کے ساتھ ملکر ان خلابازوں کے لیے خلائی سوٹ تیار کرے گا جو 2025 میں چاند مشن پر جائیں گے۔

ایگژیوم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے میٹیریل اور مینوفیکچرنگ میں پراڈا اپنا تعاون پیش کرے گا۔ پراڈا کے پاس مختلف اقسام کے فیبرکس تیار کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ اسپیس سوٹ کی بیرونی تہہ بنانے میں اپنی منفرد تکنیکی مہارت کا بخوبی استعمال کر سکتا ہے۔

ناسا کے 5 مشنز پر جانے کا تجربہ رکھنے والے پروفیسر جیفری ہوفمین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خلابازوں کو کسی فیشن ایبل اسپیس سوٹ میں دیکھنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، اسپیس سوٹ کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنا مشکل کام ہے، یہ سوٹ بھی ایک اسپیس کرافٹ کی طرح ہوتے ہیں جو پریشر اور آکسیجن فراہمی کے علاوہ خلا باز کو مناسب درجہ حرارت مہیا کرتے ہیں۔

واضح رہے ایگژیوم نے مستقبل کے آرٹیمس 3 مشن کے لیے رواں برس ایک اسپیس سوٹ متعارف کروایا تھا، اس سوٹ کا وزن 55 کلو گرام ہے اور یہ خواتین خلابازوں کے لیے زیادہ مناسب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp