گوگل اپنے صارفین کے ڈیٹا کے محتاط استعمال پر رضامند  

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے جرمنی کے ایک ادارے اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ کے اعتراضات کے پیش نظر صارفین کے ڈیٹا کے استعمال کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ جرمن ادارے کو گوگل کی ڈیٹا کے بل بوتے پر بڑھتی ہوئی مارکیٹ پاور پر اعتراض تھا۔

رائٹرز کے مطابق جرمن ادارے نے جنوری میں ایک چارج شیٹ جاری کی تھی جس میں گوگل پر اس کی ڈیٹا پروسیسنگ کی شرائط پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ مذکورہ چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ صارفین کو انتخاب کا مناسب حق نہیں دیا کہ وہ طے کرسکیں کہ آیا انہیں اپنے ڈیٹا کی دور رس پروسیسنگ کی اجازت دینی ہے یا نہیں اور اگر دینی بھی ہے تو کس حد تک۔

تکنیکی کمپنیاں صارفین کے بارے میں جمع کیے گئے ڈیٹا کی بڑی مقدار کی بنیاد پر ٹارگٹڈ اشتہارات فروخت کرنے پر انحصار کرتی ہیں جو اب دنیا بھر میں ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

جرمن ریگولیٹرز کا کہنا تھا کہ گوگل اب صارفین کو اپنے پلیٹ فارمز پر ان کا ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے چوائس فراہم کرے گا۔

مستقبل میں گوگل سروسز کے صارفین بہتر طور پر انتخاب کرسکیں گے کہ گوگل ان کے ڈیٹا کو کیسے استعمال کرسکتا ہے اور کیا ان کا ڈیٹا تمام سروسز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کارٹیل آفس کے صدر اینڈریاس منڈٹ نے کہا ہے کہ اب نہ صرف صارفین کو اپنے ڈیٹا کے استعمال کے تعین کا حق حاصل ہوگا بلکہ گوگل کی ڈیٹا سے چلنے والی مارکیٹنگ کے اثر کو بھی ایک حد میں رکھا جاسکے گا۔

اس کا اطلاق گوگل شاپنگ، گوگل پلے، گوگل میپس، گوگل سرچ، یوٹیوب، گوگل اینڈرائیڈ، گوگل کروم اور گوگل کی آن لائن ایڈورٹائزنگ سروسز پر نہیں ہوتا۔ یہ سبھی  یورپین یونین کی نئی قانون سازی کے تابع ہیں جسے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کہا جاتا ہے۔

جرمن مسابقتی اتھارٹی کو سنہ 2021 میں قانون سازی کے ذریعے وسیع اختیارات حاصل ہوگئے تھے جس کے تحت اس نے اپنی جانچ پڑتال کو تیز کر دیا ہے جو اسے ان کمپنیوں کے مخصوص قسم کے طریقوں کی چھان بین کرنے اور ان پر پابندی لگانے کی اجازت دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش