اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 511 افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کے لیے نادرا بھجوائی گئی ہیں جب کہ دیگر تمام غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی سرکاری زمینوں پر تجاوزات اور آبادیوں والی جگہوں پر آگاہی پیغامات بھی نشر کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام غیر ملیکوں کو  رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں ان کے لیے مختص شدہ  کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp