کینیڈا نے پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا نے گزشتہ روز (7 اکتوبر) ہیملٹن میں برمودا کو 39 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 9واں ایڈیشن، جسے 20 ٹیموں تک بڑھا دیا گیا ہے، جون 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

فتح کے باوجود کینیڈا اور برمودا ڈبل راؤنڈ رابن کوالیفائنگ گروپ میں پوائنٹس کے لحاظ سے برابر رہے، جس میں پاناما اور کیمن آئی لینڈز بھی شامل تھے لیکن کینیڈا نے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کوالیفائی کر لیا۔

کینیڈا اس سے قبل 50 اوورز کے فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہے لیکن 2011 کے بعد سے کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔ نونیت دھالیوال کے 45 رنز کی مدد سے کینیڈا نے آخری اوور میں 20 رنز بنا کر 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور برمودا کو 16.5 اوورز میں 93 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

کینیڈا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے کلیم ثنا اور میڈیم فاسٹ باؤلر جیریمی گورڈن نے تین، 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت برمودا نے آخری 6 وکٹیں صرف 30 رنز پر گنوا دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp