ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کارروائی۔ پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم کی کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم عبداللہ احمد کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمرہ ادائیگی کے بہانے کراچی ایئرپورٹ سے فرار ہونا چاہتا تھا۔ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی ملزم کی تفصیلات سامنے آگئی تھیں۔ ایف آئی اے نے پنجاب پولیس کو اطلاع کرکے ملزم ان کے حوالے کر دیا ہے۔
ملزم ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ کے ذریعے ملزم کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کرایا تھا تاکہ ملزم فرار نہ ہو سکے۔ ملزم سعودی ایئر لائن کی پروازسے سعودی عرب جانا چاہا تھا۔ امیگریشن کے عملے نے انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں نام شامل ہونے کیوجہ سے آف لوڈ کیا تھا۔